سیالکوٹ،30نومبر (اے پی پی ): صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چوہدری محمد اخلاق نےخانہ بدوشوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرضلع سیالکوٹ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔
پولیو مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ70ہزار190بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 1213موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ 133فکسڈ ٹیمیں بنیادی و دیہی مراکز صحت ، ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو میں ، 69ٹرانزٹ /رومنگ ٹیمیں لاری اڈوں، ریلوے اسٹیشن اور اہم چوکوں اور چوراہوں پر بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گے۔
انسداد پولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے 129یو سی مانیٹرنگ افسران اور 252ایریا انچارجز مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔