شکرگڑھ،07نومبر( اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ایکسائز پنجاب وجیہہ اللہ کنڈی نے سہولت بازار نارووال کا دورہ کیا، سیکریٹری ایکسائز نے اسسٹنٹ کمشنر نارووال سیدہ تہنیت بخاری کے ہمراہ شہر میں مختلف مقامات پر آٹے کی فیئر پرائس شاپس اور عام مارکیٹ میں اشیا ئے خوردو نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جا ئزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے سیکریٹری ایکسائز پنجاب کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نارووال کی زیر نگرانی سہو لت بازار کامیابی سے چل رہے ہیں اور کسی بھی سہولت با زار میں آٹا ،چینی ،گھی و دیگراشیاء کی قلت نہیں اور صار فین کو اشیائے خوردو نو ش عام ما رکیٹ سے کم نر خوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، اس سلسلہ میں صارفین کو کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نارووال سیدہ تہنیت بخاری نے سیکریٹری ایکسائز پنجاب کو تحصیل بھر میں ذخیرہ اندوزی ،ملا وٹ مافیا ،اوور چارجنگ کے حوالے کئے جانے والے کریک ڈاﺅ ن کے بار ے تفصیل سے بر یفنگ دی۔
سیکریٹری ایکسائز پنجاب نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے سہولت با زاروں کے انعقاد کے حوا لے سے کئے جانے والے اقدا مات کو سراہا۔سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ مہنگائی کا مکمل خا تمہ حکومت کی او لین ترجیح ہے، اس سلسلہ میں کسی قسم کا دباء برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالرحمن عباسی ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز وفوکل پرسن پر ائسز ذیشان نیاز ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر زراعت چودھری محمد عارف ، چیف آفیسر مو نسپل کمیٹی وقار بھٹی، پر ائس مجسٹریٹ رائے محمدحسین نو از ، فوڈ انسپکٹر ملک محمد شفیق ،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفر ارشاد کے علا وہ انجمن تاجران و شہر یان کے نمائندگان اس مو قع پر موجو د تھے۔