لاہور، 12 نومبر (اے پی پی): پی ایچ اے نے صوبائی دارالحکومت میں ایک اور میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا۔ جنگل جوہر ٹاؤن پارک میں ایک کنال رقبے پر پندرہ سو پودے لگا کر کیا گیا۔ جنگل کا افتتاح جوہر ٹاؤن پارک میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے سعدیہ سہیل اور چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ،وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے بھی پودا لگایا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا جنگلات کی اہمیت انسانی اور حیوانی زندگی کی بقاء کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے انسانی زندگیوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے، جنگلات کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے لازمی جز ہیں۔ انہوں نے کہا ملک گیر شجرکاری مہم کے زریعے پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں میاواکی جنگلات لگائے جارہا ہے، شجرکاری سے موسمیاتی تباہ کاریوں کے سماجی، معاشی، صحت اور ماحولیات جیسے شعبوں پر مرتب ہونے والی منفی اثرات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور آلودگی سے بچانے کے لیے درخت لگانا بے حد ضروری ہیں، ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور آلودگی سے بچانے کے لیے درخت لگانا بے حد ضروری ہیں، پی ایچ اے میاواکی جنگلات میں آم، شہتوت، جامن، سہانجنا، املتاس اور بگائن نیم سمیت دیگر سیایہ دار اور پھلدار پودے لگا رہا ہے۔