صوابی ،6نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات پر ڈی آئی جی ٹریننگ سید امتیاز شاہ ، ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان اور ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی سربراہی میں پولیس ٹریننگ سکول شاہ منصور میں ضم شدہ لیویز اور خاصہ دار کی ریکروٹ ٹریننگ مکمل ہوکر دوسری پاسنگ آؤٹ کی گئی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پرنسپل آف سکول ایس پی نیاز علی خان یوسفزئی،ڈی ایس پی صوابی شوکت خان، ڈی ایس پی ھیڈکوارٹر نورالامین خان،آر آئی نیاز علی خان،آر آئی و ریڈر ٹو ایس پی پی ٹی ایس سب انسپکٹر قمر زمان خان،سب انسپکٹر سجاد حیدر،سب انسپکٹر عیان اللہ خان و دیگر پولیس آفسران موجود تھے۔
پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتوں کو بڑھانے اورجوانوں کی پیشہ ورانہ کیرئیر کیلئے بنیادی تربیت رگوں میں دوڑنے والے خون کے مترادف ہے۔ درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے پولیس کی معیاری تربیت عصر حاضر کااہم تقاضا ہے۔خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی پولیس ٹریننگ پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔