صوابی ؛ انسداد پولیو مہم کے باعث ضلع بھرمیں دفعہ 144نافذ

69

 

صوابی ،30 نومبر (اے پی پی ): انسداد پولیو مہم کے باعث ضلع بھرمیں دفعہ 144نافذ ہے اور سیکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سرکل رزڑ اور چھوٹا لاہور میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران  544 پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے 1275 پولیس اہلکار  بلٹ پروف، ہیلمٹ و  دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

پولیو مہم کے دوران ڈی پی او صوابی از خود علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں،مختلف علاقوں میں ایس  ڈی پی اوز و جملہ ایس ایچ اوز بھی  پولیو ٹیم کی نگرانی کر رہے ہیں۔