لاہور، 5 نومبر(اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت پنجاب سکول ریہیبیلیٹیشن اینڈ کنسٹرکشن پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر کو صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کام کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی، بدانتظامی قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبا کا مستقبل ان منصوبوں کے ساتھ منصوب ہے، کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے، جہاں کام ٹھیک نہیں ہو گا وہاں قطعاً ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی۔
اجلاس میں پی ڈی پی ایم آئی یو، کنٹریکٹر حضرات و دیگر نے شرکت کی۔