ضلع کرم؛ زکوۃ مستحقین میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کے چیکس تقسیم 

218

 پاراچنار،21نومبر(اے پی پی):زکوۃ کے مستحقین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہفتہ کو یہاں گورنر کاٹیج میں منعقد ہوئی جس دوران زکوۃ مستحقین میں ڈھائی کروڑ سے زائد روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر نے مستحقین کی امداد پر زکوۃ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ضرورت مندوں کی بہتر طریقے سے امداد ہو سکے گی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ زکوۃ چیئرمین حاجی رحیم، ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر محمد اقبال، اسسٹنٹ زکوۃ آفیسر مشرف حسین نے کہا کہ مستحقین کی امداد آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی ۔