والا ، 06 نومبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن کی ہدایت پر ضلع بھر کے تین تھانوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 افراد کو حراست میں لے کر 80 لیٹرشراب ، 3720 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ صدر عارفوالا اور تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے 80 لیٹرشراب برآمدکرلی جبکہ تھانہ قبولہ، تھانہ ملکہ ہانس اور تھانہ صدر پولیس نے الگ الگ چھاپے مارکر منشیات فروش گل شیر اور اویس کو 3720 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ،تھانہ صدر عارفوالا پولیس نے عدنان شوکت اور جعفر کو حراست میں لے کر دوعدد ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔
تھانہ صدر کے ایس ایچ او نثار احمد بھٹی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ، جرائم پیشہ عناصر سے علاقہ کو پاک کرنے کیلئے اپنے فرائض ہمیشہ احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہیں گے۔