عوامی خدمت کچہری وزیراعظم اور وزیراعلی کا  ایک احسن اقدام ہے: وزیر توانائی پنجاب

74

ملتان, 02نومبر)اے پی پی ): وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ عوامی خدمت کچہری وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا  ایک احسن اقدام ہے اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومتی ہدایات کے مطابق  برق رفتاری کے ساتھ شہریوں کو ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔

ان خیالات   کا  اظہا رانہوں  نے  تحصیل آفس لانگے خان میں   لگی  عوامی خدمت کچہری کے دورہ  کے  موقع    پر  گفتگو  کرتے  ہوئے   کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ون ونڈو کے تحت عوام کو ریلیف دے رہی ہے، عوامی خدمت کچہری میں عوام کے عرصہ دراز سے لٹکے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔

 وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو فوری ریلیف ملنے سے حکومت پر عوامی اعتماد میں اضافی ہو گاشجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں بھی  انتظامی افسران عوامی مسائل موقع پر حل کر رہے ہیں ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان نے کہا کہ عوام کے ریونیو کے مسائل ایک ہی چھت تلے نمٹائے جارہے ہیں اور درستگی ریکارڈ،فرد کا اجراء،انتقالات کا اندراج اور رجسٹری بارے شکایات فوری حل کی جارہی ہیں انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلق تمام معاملات لمحوں میں نمٹائے جارہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ شہریوں کے لئے بیٹھنے اور پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہےریونیوعوامی خدمت کچہری ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں صبح10 بجے سے دوپہر 3 بجے منعقد ہوں گی۔

اس موقع پر کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمدطیب خان سمیت تمام افسران بھی موجود تھے۔