عوام پولیو کے قطرے پلاکر اپنے   بچوں کوعمر بھر کیلئے معذوری سے  بچائیں؛ ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

84

پشین،30 نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا ہے کہ پشین کے عوام اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انہیں زندگی بھر کیلئے معذور بنانے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کے دوران کیا، اس موقع پر انہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے  عوام پر زور دیا کہ وہ اس قومی کاز میں حکومت کا ساتھ دیکر اپنا فریضہ ادا کریں، انہوں نے کہا کہ ضلع پشین  کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کے والدین، سیاسی اور مذہبی جماعتوں، سماجی تنظیموں، علماء کرام، میڈیا، وکلاء، اساتذہ کرام اور معاشرے کے تمام طبقوں سے اپیل  ہے  کہ وہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔