لاہور4 اکتوبر (اے پی پی): مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اور اپنی جماعت کی مشکور ہوں کہ زمہ داری کے اہل سمجھا میرے نوٹیفکیشن کے بعد اپوزیشن کی آہ و بکا شروع ہو گئی ہےسیاسی جماعتوں سے کہتی ہوں کہ آپسی لڑائیوں سے عوام اچکتا چکی ہے بجائے آپس کی لڑائی کے عوام کے لیے کام کرنے کے جذبے کے تحت آئی ہوں ۔جاتی عمرہ کا بیانیہ پاکستان کو اور اداروں کو کمزور کرنے کا بیانیہ ہے پاکستان اور پاکستانی اداروں کو کمزور کرنے والوں کے خلاف عوام سیسہ پلائی کی دیوار ہےحکومت پنجاب کی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آف پبلک ریلیشنز آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسان اتحاد کے حوالے سے سیاسی ٹولا بھول گیا کہ اسی مال روڈ پر کسان اپنی اجناس ان کے دور میں آگ لگاتے رہے نابینا افراد اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر پولیس گردی انہی کے دور میں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے گنے کے کاشتکاروں کو کیا ریلیف دیا گندم کی سپورٹ پرائز کیوں نہیں بڑھائی۔ن لیگ کے دور میں زراعت پالیسی صرف اپنے لوگوں کو نوازنے کے لیے بنائی جاتی رہی ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزارت اطلاعات کو وقت کے تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جائے گی صوبے کے تمام پریس کلبز کو ڈیجیٹل کیمونیکیشن کے ذریعے امپاور کیا جائے گا ۔وزیر اعلی پنجاب کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ۔بے روزگار ہونے والے صحافیوں کے لیے متبادل روزگار کے مواقع فراہم کریں گے بے گھر صحافیوں کے لیے پریس کلب سوسائٹیز اور صحت کارڈ دیں گے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس میں کوئی نوٹس نہیں ملا کسان اتحاد کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز وہ مچھلی ہے جو اقتدار کے بغیر تڑپ رہی ہے جو عوام کے دکھوں پر مگر مچھوں کے آنسو بہا رہے ہیں یہ سب انہی کا کیا دھرا ہے ۔مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری لوگ ہیں ہم پر اصلاح کے لیے کوئی تنقید کرے تو سر آنکھوں پر جلسے جلوس کی اجازت دیں گے۔ملکی سلامتی کے خلاف بیانیہ نہیں چلنے دیں گے عوام ان کا محاسبہ کریں گے۔ہمارے جلسے جلوس ذاتی مفادات کے لیے نہیں عوام کی فلاح کے لیے ہو گا ۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب میں 450 سستے بازار لگائے گئے ہیں وزیراعلی پنجاب مہنگائی کے خلاف کمر بستہ ہیں اس وقت بھی دیپالپور میں دورہ کر رہے ہیں ۔بیوروکریسی اور پنجاب حکومت ایک صفحہ پر ہیں ۔