مظفر گڑھ:پنجاب فوڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

208

مظفر گڑھ20،نومبر(اے پی پی ): ڈی جی فوڈاتھارٹی  عرفان میمن نے   ڈیر ی سیفٹی ٹیم کی جتوئی روڈہیڈبکینی پر دودھ بردارگاڑی کی چیکنگ کی ، 2ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف گاڑی نمبر ایس جی سی 9151میں موجود دودھ کو لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیاگیا۔

 ٹیسٹ کے دوران دودھ میں وئے پاؤڈ، ڈیٹرجنٹس اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی،ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑی میں موجود 2,000لٹر مضرصحت دودھ تلف کردیاگیا ،دودھ جیسی بنیادی غذاء میں کسی قسم کی ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

 عرفان میمن نے کہا کہ   دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک موبائل ٹیسٹنگ لیبز کا آغاز کردیاگیا ہے، روزانہ کی بنیاد پرپنجاب بھر کے تمام اضلاع میں داخلی وخارجی راستوں پر دودھ کے معیار کوچیک کیاجاتا ہے۔