مظفر گڑھ ،02 نومبر(اے پی پی):خورا ک کا معیار بہتر بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہے۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق مظفر گڑھ میں ممنوعہ اشیاء کی فروخت ، لائسنس فیس کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 4فوڈ پوائنٹس سربمہر کیاگیا ۔
صفائی کے ناقص انتظامات پر نیو تاج محل کو 12ہزار جبکہ ارشاد بیکرز کو 10ہزار وپے کے جرمانے عائد کئے ہیں ۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور پروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی پر فوڈ یونٹس کوجرمانے عائد کیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ عوام تک صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔