لاہور3 نومبر:(اے پی پی): معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔قومی اداروں کے خلاف مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے پاکستان دوست بیانیے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری فلاحی منصوبوں کو موثر انداز سے عوام کے سامنے لایا جائے۔
2برس کے دوران وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کا نگہبان ہوں،کسی کو عوام کے مفادات پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا،اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے،ہر سطح پر اپنے اداروں کا دفاع کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کے عوامی فلاح کے کاموں کو بہترین طریقے سے اجاگر کیا جائے گا،سیاسی یتیم پاکستان کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلا رہے ہیں ،قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن عناصر کا ایجنڈا ہے،اپوزیشن جماعتیں ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہیں۔