ملتان؛کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شادی ہالز سیل، مقدمہ درج

88

ملتان،30نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرجاری کریک ڈاون کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، ملتان کے بڑے قصبوں میں قائم میرج ہالز،ریسٹورنٹس اور مارکیٹوں کی انسپکشن شروع کر دی گئی ہے۔

 اے سی صدر آبگینے خان نے ٹاون کمیٹی قادر پور راں میں 5 شادی ہالز کی چیکنگ کی اور 2 میرج ہالز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا، دو میرج ہالز میں سماجی فاصلے بارے ہدایت کو یکسر نظر انداز کیا جارہا تھا، جس پر دونوں ہالز کو سیل کر دیا گیا،دونوں شادی ہالز کے مالکان کے خلاف تھانہ قادر پور راں میں مقدمہ بھی  درج کر لیا گیا ہے۔