ملتان؛ جھوک وینس کے رہائشی محمد رمضان کو8 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دے دیا گیا

292

ملتان، 9نومبر(اے پی پی ): وزیراعلیٰ عثمان بزادار کی طرف سے جھوک وینس کے رہائشی محمد رمضان کو8 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک جاری کردیا گیا ہے۔

محمد رمضان کا جواں سال بیٹا محمدافضل جاوید بارش کے دوران بس سٹاپ کا شیڈ گرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے چیک محمد رمضان کے حوالے کیا۔