ملتان میں چینی کا بحران ختم،سہولت بازاروں میں چینی کی اوپن سیل جاری ہے

111

ملتان

، 12نومبر(اے پی پی )؛ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا سہولت بازاروں کا دورہ کیا ۔عامر خٹک نے سہولت بازاروں میں چینی، آٹے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا ڈی سی عامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان کو7 کروڑ12لاکھ مالیت کی 13ہزار500 بوری چینی فراہم کی گئی 10ہزار700 بوری چینی فروخت کر دی گئی ہے2ہزار 700 سے زائد بوری چینی اب بھی سٹاک میں موجود ہے اور کہا کہ ہر سہولت بازار میں1 ہزار بیگ آٹا فراہم کیا جارہا ہےفلور ملوں میں مانیٹرنگ افسران کی تعیناتی کے بعد آٹے کی فراوانی یقینی بنادی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کوئی بھی شہری سہولت بازار سے جتنی چینی چاہے خرید سکتا ہے سہولت بازاروں میں چینی80 روپے50 پیسے فی کلوگرام نرخ پر دستیاب ہےضلع کے ہر سہولت بازار میں چینی اور آٹا کا سٹاک رات کو فراہم کر دیا جاتا ہےسہولت بازاروں میں چینی اور آٹے کی سیل صبح9 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہتی ہے ڈپٹی کمشنر نے ممتازآباد،مدنی چوک اور رضا آباد میں قائم سہولت بازار کا دورہ بھی کیا ۔