ملتان 20 نومبر(اے پی پی ): ہفتہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں PHPپوسٹ بوعہ پور پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جاوید اشرف ڈی ایس پی پی ایچ پی ملتان اور انچارج پوسٹ نے محفل میلاد میں شرکت کی ۔
محفل میلاد میں ضلع ملتان سے مشہور ثناء خواں قاری محمد سلطان اور دیگر نعت خواں اور قرعہ حضراتِ نے شرکت کی ڈی ایس پی جاوید اشرف نے کہا کہ محفل میلاد میں مشہور نعت خواں علی رضا سہروردی سمیت دیگر حضرات نے نعت خوانی کی اور آخر میں محفل میلاد کے اختتام پر شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔محفل میلاد میں ضلع بھر سے افسران و ملازمان نے بھی بھر پور شرکت کی۔