موسیٰ خیل؛ڈپٹی کمشنر  سے انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات،درپیش مشکلات سے آگاہ کیا

98

موسیٰ خیل،13نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سید ایم افضل خوستی سے انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی، تاجر رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر کو شہربھر کے مسائل اور تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

جس پر ڈپٹی کمشنر نے  انجمن تاجران  کے مشران کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ محکمے کے ساتھ ان مسائل پر باقاعدہ بات کی جائے گی تا کہ جلد سے جلد اس کو حل کیا جاسکے۔

ملاقات میں انجمن تاجران کے صدر اشرف الدین،جنرل سکیرٹری قلم جان ،عجب خان کرک،ملک عبدالمنان،سخی داد،جی ایم زمری،ملک ڈاڈان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او پولیس،اس ڈی او پبلیک ہلیتھ بھی موجود تھے۔