میر پور خاص: گستا خانہ خاکوں کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا

335

میرپورخاص، یکم نومبر ( اےپی پی): مسلم لیگ فنکشنل کی قیادت کی جانب سے  گستا خانہ خاکوں کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا  جس میں مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن (ایم ایس ایف) ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے عہدیداراں ریلی میں شامل تمام افراد کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز  تھے جس پر فرانس کے خلاف نعرے لکھے گئے تھے اور پریس کلب پہنچ کر فرانسیسی صدر کا پتلیٰ بھی نظرِ آتش کیا گیا۔ فنکشنل لیگ اور ایم ایس ایف کے عہدیداراں نے پریس کلب میر پور خاص میں  احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فرانس میں جاری گستاخانہ خاکوں کی نمائش ناقابلِ قبول ہے جس سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،حرمت  رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ہماری جان بھی قربان ہے ۔