نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مواقع فراہم کئے جائیں: ڈپٹی کمشنر   عثمان علی

348

اوکاڑہ، 02 نومبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر  اوکاڑہ عثمان علی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کے نکھار اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اس لئے ہمیں چاہیئے کی ماسک کا استعمال لازمی اور جاری رکھتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ای لائبریری اوکاڑہ میں سماجی تنظیم تہذیب کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب تقسیم کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے ضلع بھر میں علمی ادبی،تعلیمی، اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات سرکاری افسران اور  طلباء طالبات کو ٹیلنٹ ایوارڈ تقسیم کئے۔

اس موقع پر مہمان اعزاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا اصغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سردارریاض احمد ریاض، جبکہ شرکاء میں ضلعی صدر خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف شازیہ احمد، سینئر صحافی شہباز ساجدسمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔