نوشہرہ ورکاں،30نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرراشد اقبال کی زیرنگرانی تجاوزات کے خلاف مہم بھرپور اندازمیں جاری ہے، بی ایچ یو ببر کی2کنال 16مرلہ2فٹ جگہ واگزار کرالی گئی۔
ریونیو آفیسر نے آپریشن کرتے ہوئے جگہ پر موجودحویلیاں وغیرہ گرا دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کی قیادت میں ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی بااثر افراد کا اثر قبول کیاجائے گا۔