رہ ورکاں ،06 نومبر (اے پی پی ): ایس ایچ او ساجد محمود سوہل اور انکی ٹیم نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دوکاندار محمد عاشق کو گرفتار کر کے چار ہزار پتنگیں اور ڈور کی ایک ہزار گوٹیں قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او ساجد محمود سوھل مطابق ملزم فیصل آباد سے پتنگیں اور ڈور منگوا کر فروخت کرتا تھا اور مخبری ملنے پر بر وقت کارروائی کرتے ھوئے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈور کی گوٹین قبضہ میں لے لی گئیں۔
اس حوالےسے ایس ایچ او ساجد محمود سوھل کا کہنا ہے کہ پتنگ تیار کرنے اور فروخت کرنے پر پابندی ہے اور پتنگ بازی کا شوق انتہائی خطر ناک اور جان لیوا بھی ہے، انکا مزید کہنا ہے کہ اس پر خطر تجارت کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔