نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  کا مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ، بہترین انتظامات  پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کیا

247

گلگت،15 نومبر(اے پی پی):نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے کہا ہے کہ ابھی تک کے انتخابی عمل سے بھرپور مطمئن ہوں،بہترین انتظامات کرنے پر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورہ کے دوران انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں اور کورونا وائرس ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پر امن اور شریف ہیں،ابھی تک کسی بھی جگہ سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نا ملنا اس بات کا مظہر ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سب ووٹرز  چاہئے آفیسر ہو یا چوکیدار سب کا ووٹ ایک ہی ہوتا کے۔اس لئے میں بھی لائن میں کھڑا ہوکر اپنی باری پر ہی ووٹ دوں گا۔اس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ ایجوکیشن گرلز کالج فار وومن جی بی 2 کی پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔