وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد

229

کوئٹہ18 نومبر (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے پنجگور میں ڈیٹ پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کرنے کی منظوری صوبے میں نئے سب ڈویژنوں کے قیام سے متعلق کابینہ کی سب کمیٹی کے قیام کا فیصلہ اور کابینہ نے بلوچستان آرٹس کونسل ایکٹ 2018 میں ترمیم کی منظوری دی کابینہ نے نظر ثانی شدہ ہاکرز ویلفیئر پالیسی 2020 کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس میں صوبائی وزرائ، مشیران، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات، چیف سیکرٹری بلوچستان اور متعلقہ محکموں کے سکریٹریز نے شرکت کی۔