وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے داخلی و خارجی راستے ٹھوکرنیاز بیگ پر خیر مقدمی آرائشی گیٹ کا افتتاح کر دیا گیا

179

لاہور،20 نومبر (اے پی پی):بزدار حکومت لاہور کو خوبصورت بنانے کے مشن پر گامزن ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے داخلی و خارجی راستے ٹھوکرنیاز بیگ پر خیر مقدمی آرائشی گیٹ کی تعمیر مکمل کر  لی  گئی ہے، تختی کا نقاب کشائی کرکے باب لاہور منصوبے کا افتتاح آج کر دیا  گیا ہے۔ افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  باب لاہور کی تعمیر سے دوسرے شہروں سے لاہور آنے والوں پر شہر کا خوشگوار تاثر قائم ہو گا،لاہور باغوں اور پھولوں کا شہر ہے، باب لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ جنکشن کی ری ماڈلنگ بھی کی گئی ہے۔نہر کے ساتھ گرین ایریاز قائم کئے گئے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس، حفاظتی جنگلے اور آرائشی روشنیاں لگائی گئی ہیں۔باب لاہور 130فٹ چوڑا اور 60فٹ بلند ہے اور اس کے دونوں اطراف سٹیل ورک سے درود شریف لکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہلاہور کو نئی شناخت دی ہے۔لاہور کے دیگر داخلی و خارجی راستوں کو بھی خوبصورت بنائیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ لاہور، اسلام آباد موٹروے اور لاہور ملتان موٹروے کے ذریعے آنے والی ٹریفک اس گیٹ سے گزر کر لاہور میں داخل ہورہی ہے۔تعمیراتی کام کے دوران ایک منٹ بھی ٹریفک نہیں روکے گی۔

ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے نیچے سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔