وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے جنوبی پنجاب کے آٹھ سیاسی قائدین و اراکین اسمبلی کے وفد کی ملاقات

102

لاہور،12نومبر(اے پی پی): وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے جنوبی پنجاب کے آٹھ سیاسی قائدین و اراکین اسمبلی کے وفد نے  جمعرات کو یہاں ملاقات کی  ،ملاقات میں صوبائی سیاسی و معاشی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

وفد میں شامل تمام رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پنجاب کو صدیوں بعد ایک سادہ، ترقی پسند  اور عوامی قیادت میسر آئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

 ملاقات میں  واصف راں نے کہا کہ انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے مثالی منصوبے جنوبی پنجاب کے لئے شروع کئے گئے ہیں۔

 ملاقات میں موجود ملک سلیم لابر نے کہا کہ ممبران اسمبلی کا جب دل چاہتا ہے وزیر اعلی صاحب سے ملاقات ہو جاتی ہے جبکہ اس موقع پر سردار شہاب الدین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب کو مدتوں بعد اپنا حق ملا ہے۔