،07نومبر( اے پی پی):وفاقی وزیر ِ ریلویز شیخ رشید احمد نے آج ریلوے کیمپ آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کراچی سزکلر ریلوے ” کے سی آر” میں شامل 14 کلو میٹر ٹریک کی کلیئر رنگ کا کا م مکمل کر لیا ہے ، اور اس سلسلے میں 40 میں سے 15 کو چز بھی ہم تیا ر کر چکے ہیں جس کی بریفنگ کل حسن آبدال میں وزیر اعظم صاحب کو دی جاچکی ہے ، ” کے سی آر” کے حوالے سے باقی کام مثلاً انڈر پاسز اور اوور ہیڈ کی تکمیل کا کام سندھ گورمنٹ کا ذمہ ہے جن کی تکمیل کے دوران پاکستان ریلویز ” کے سی آر ” کے لیئے مزید 25 کوچز کا ہدف مکمل کر لے گی ۔
ریلوے آراضی پر تجاوزات کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نئے تعمیراتی پراجیکٹ “تیجوری ہائٹس ” ریلوے کی آراضی پر غیر قانونی پراجیکٹ ہے ،اس سلسلے میں ہم سپریم کورٹ میں کیس دائر کر چکے ہیں جو غریب افراد اس پراجیکٹ انوسٹمنٹ کرچکے ہیں یا کرنے والے ہیں کل ہم سے شکایت نہ کریں اس سلسلے میں آج دیگر تجاوزات مافیا سے ملا قات کی ہے اور کہا ہے کہ جو ریلوے کا قائدہ قانون ہے اُس مطابق آراضی کو لیز کروائیں ۔
پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ اس ” سی پیک” کو ہم پشاور سے جلال آباد تک لے جائیں تا کے کراچی سے براہ راست افغانستان تجارت میں بہتری لائی جا سکے ، اُنکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 33 ہزار مزدوروں کو اوور ورک پر 25 فیصد اضافے کیا گیا ہے ۔