وہاڑی ، 06 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل اور انکی دہلیز پر جاکر شکایات کے ازالہ کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر ڈ وقا ص رشید نے میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مختلف محکمہ جات کے متعلق عوامی شکایات اور انکے مسائل کے حل کے حوالہ سے پیش ہونے والی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے گئے۔
ڈی سی وہاڑی کیپٹن(ر) وقاص رشید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں میں عوامی مسائل کو حل کر کے حکومتی ویژن کو عملی جامہ پہنا یا جا رہا ہے، عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کے عوامی مسائل کے حل کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔
کھلی کچہری میں 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کے بچوں میں تعلیمی وظائف کے چیکس تقسیم کئے گئے ، 90طلبا و طالبات کو فی کس 50ہزار روپے کے حساب سے 45 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم دئیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا کامران بشیر ڈوگر، سی او میونسپل کارپوریشن راؤ محمد علی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔