لاہور،13نومبر(اے پی پی): گورنر پنجاب سے پارٹی وفود اور بز نس کیمونٹی نے ملاقات کی ۔ملاقات میں
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مخالفین حکومت کو گھر بجھوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، سینٹ الیکشن بھی اپنے مقررہ وقت ہی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں،عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت اورپارلیمنٹ سمیت تمام ادارے مضبوط بنا رہے ہیں۔ آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں،سیاسی انتقام پرنہیں ۔چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت قوم سے کیے جانیوالا ہروعدہ پورا کر ے گی،گلگت بلتستان کے انتخابات بھی کپتان ہی جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایاہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پرعمل کے سواکوئی آپشن نہیں۔کورونا ایس او پیز پر عمل کیلئے بزنس کیمونٹی بھی تعاون کرے۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ امریکہ جیسے حالات سے بچنے کیلئے کورونا ایس اوپیز پرعمل لازم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بزنس کیمونٹی کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔الحمد للہ پاکستان میں انڈسڑی تیزی کیساتھ بحال ہو رہی ہے۔