پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

92

لاہور،16نومبر (اے پی پی):  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کو ناکام بنایا جائیگا، ملک دشمنوں کیخلاف پورے ملک میں اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا  اظہار  صدر مملکت  نے پیر کو یہاں  گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  سے  ملاقات کے دوران کیا ،گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی وحکومتی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

صدر مملکت نے بلوچستان ،فاٹا اور گلگت کے طلباء کیلئے گورنر کے سکالر شپ پروگرام کو سراہا ۔  گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گلگت میں تحریک انصاف کی کامیاب پر صدر مملکت کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پرچوہدری محمد سرور نے کہا کہ انتشار اورفساد کے اپوزیشن کے بیانہ کو عوام نے گلگت میں مسترد کر دیا ہے  ، 22کروڑ پاکستانی حکومتی بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مخالفین کو گلگت کے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنا چاہیے۔یونیورسٹیز میں اصلاحات کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  بلوچستان ‘فاٹا اور گلگت کے طلباء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔