لاہور، 16 نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے صوبے بھر میں سکولوں کی بندش کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کو فوری بند کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،کرونا وائرس کے حوالے مکمل صورتحال کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ 23 نومبر بروز پیز انٹر پروونشل وزارئے تعلیم کانفرنس کا انعقاد دوبارہ کیا جائے گا۔کاویڈ 19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ممکنہ فیصلوں پر غور کیا جا رہا ہے۔