پنڈی بھٹیاں؛ حافظ آباد پولیس کاسماج دشمن عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن،19 ملزمان گرفتار

277

پنڈی بھٹیاں، 05 نومبر  (اے  پی پی ): ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کے حکم پر حافظ آباد پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن تھانہ سٹی حافظ آباد ،تھانہ سکھی کی منڈی،تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں کیا گیا، ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مطلوب  کیٹگری اے کے تین   خطرناک اشتہاری ڈاکوؤں  سمیت    19 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں 3 منشیات فروش، 12 ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ جن   کے قبضہ سے 9690 گرام افیون برشاشہ،50 لیٹر شراب، چالو بھٹی شراب، 2 کلاشنکوف،2 رائفلیں ، 2 بندوقیں اور 6 پستول بر آمد کی   گئی ۔

ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا  کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔