چنیوٹ؛پولیس کی جرائم  پیشہ  عناصر   کیخلاف   کارروائی ،8 ملزمان گرفتار

100

چنیوٹ ، 19 نومبر  (اے پی پی):ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ضلع  بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ضلعی ترجمان چنیوٹ پولیس  کے مطابق اشتہاری مجرم،ڈکیت گینگ سمیت شراب برآمد ہونے پر 8 ملزمان گرفتار کر لیے  گئے ۔

کارروائی کے  دوران    ڈکیت گینگ کے 2 کارندے سعید احسن سیدو،نیاز حیدر گرفتار  ہوئے     جبکہ  ملزمان   سے مسروقہ نقدی، بکریاں، غیر قانونی  اسلحہ برآمد کیا  گیا ، دوران ڈکیتی قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نواز کو    بھی  گرفتار کیا  گیا ۔

 سو  لیٹر سے زائد شراب برآمد ہونے پر  تین   ملزمان ، موٹرسائیکل برآمد ہونے،اشتہاری کو پناہ دینے پر 2ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔