چیئرمین نیپرا  کا دورہ تربیلا ڈیم ، پانی کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

97

ہری پور،6نومبر  (اے پی پی): چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی  کا دورہ تربیلا ڈیم ، تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ پیداوار اور تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ چیئرمین نیپرا نے تربیلا ڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا ، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبہ کے نئے تعمیر ہونے والے بجلی گھر کا بھی معائنہ کیا۔

  چیئرمین نپیرا توصیف ایچ فاروقی نے تربیلا ڈیم کے مختلف حصوں سپل ویزے، جائے نظارا، مین ڈیم کا بھی دورہ کیا ہے ۔ جی ایم فرید احمد مغل نے اُنکو تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور پانی کی آمد و اخراج سے بھی متعلق آگاہ کیا ہے ۔ چیئرمین نپیرا نے تربیلا بجلی گھر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر جنرل منیجر تربیلا پارو ہاﺅس جمیل اختر نے اُنکو تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ پیداواری صورت حال سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی و اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی آگئی ہے، جس سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔ جی ایم پاور نے تربیلا بجلی گھر میں نصب پیداواری یونٹوں کی موجودہ صلاحیت اور استعداد کار سے بھی آگاہ کیا ہے۔ چیئرمین نپیرا نے تربیلا بجلی گھر کے مختلف حصوں کنٹرول روم اور یونٹوں کا بھی معائنہ کیا ہے ۔

اس موقع پر جنرل منیجر تربیلا ڈیم اینڈ پراجیکٹ ڈائریکٹر فرید احمد مغل ، جنرل منیجر تربیلا بجلی گھر جمیل اختر، چیف انجینئر سول سید انور شاہ ، چیف انجینئر تربیلا پاور احسان الدین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹڑ شعبہ تعلقات عامہ تربیلا ڈیم جاوید اقبال بھی موجودہ تھے ۔