صوابی ، 18 نومبر(اے پی پی ): ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان نے صوابی کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر نادرا آفس تحصیل چھوٹا لاہور کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او صوابی عمران شاھد،ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان،ڈی ایس پی ھیڈکوارٹر نورالامین خان، ایس ایچ او لاہور آئین خان بھی ہمراہ تھے۔
دورے کے موقع پر نادرا آفس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیکر وہاں پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو بریفنگ دی گئی۔تمام سیکورٹی پر موجود گارڈز/پوائنٹ کو چیک کیا گیا۔ انچارج سیکورٹی کو سختی سے ہدایت کی کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی غفلت، کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔
اس موقع پر ڈی پی او صوابی نے وہاں کے سیکیورٹی انچارج سے تفصیلی میٹنگ کی اور فیکٹری کے چاروں اطراف کا جائزہ لیکر وہاں سخت سیکیورٹی کے لیے ترتیب دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکورٹی گارڈز اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے اور ایمانداری سے سر انجام دیں تاکہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ناخوشگوار واقعہ سے قومی اثاثوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
موجودہ صورتحال کی پیش نظر میں ڈی آئی جی مردان ریجن کی ہدایات کے پیش نظر ڈی پی او صوابی نے ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے۔اس سلسلے میں جگہ جگہ پر سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔