کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پرملتان کے 5 سرکاری تعلیمی ادارے بند، سمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے محکمہ داخلہ کو لیٹرارسال

90

ملتان، 6نومبر(اے پی پی ): کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پرملتان کے پانچ سرکاری تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں،کورونا کیسسز کےاضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے محکمہ داخلہ کو لیٹرارسال کردیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے  متاثرہ تعلیمی اداروں میں طالب علموں   اور اساتذہ    کی سکریننگ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ عامر خٹک کی ہدایت پر ریسکیو1122 نے تعلیمی اداروں میں ڈس انفیکشن کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے،متاثرہ کیسسز کے ٹیسٹ رزلٹ منفی ہونے پر بند کئے جانیوالے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئیے  جائیں گے ۔

شاداب سپیشل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ مدنی چوک بند کئے جانے والے تعلیمی اداروں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  گورنمنٹ ہائی سکول حامد پور کنورہ ، گورنمنٹ گرلزہائی سکول محلہ ڈوگراں ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کبوترمنڈی، ایم اے جناح ہائی سکول بھی بند کر دیا گیا ہے ۔

ان ایریاز میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد محکمہ داخلہ سے اجازت ملنے کے بعد کیا جائے گا۔