کوہلو گیس  سلنڈردھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کے لواحقین میں امدادی  رقوم کے چیک  تقسیم

120

کوہلو، 21 نومبر(اے پی پی ): گیس سلنڈر واقعے میں جان بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کے لواحقین  میں   صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیک تقسیم کر  دئیے  گئے ۔ رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے واقعہ میں جان بحق بچوں کے خاندان میں چار چار لاکھ،شدید زخمیوں میں ڈھائی ڈھائی لاکھ اور معمولی زخمی بچوں کے لواحقین میں پچاس پچاس ہزار روپے کے امدادی رقوم کی چیک تقسیم کئے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے چھ لاکھ روپے کی نقد امدادی رقم بھی متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی گئی۔

 اس  موقع   پر  رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ گیس سلنڈر کا سانحہ کوہلو کی تاریخ کا   اندوہناک واقع ہے، خوشی کی تقریب چند منٹ میں غم میں تبدیل ہوگئی، حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں  نے  کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہے، وزیراعلی بلوچستان کی ذاتی دلچسپیوں کے باعث فوری طور پر امدادی رقم فراہم کی گئی ،انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈر کا واقعہ کوہلو کی تاریخ کا افسوسناک ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز علی کھیتران،رسالدار میجر شیر محمد مری،قبائلی رہنما میر دستگیر مری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔