گلگت بلتستان الیکشن؛چیف الیکشن کمشنر کا   مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دودہ، پرامن پولنگ پر اطمینان کا اظہار

276

گ

لگت،15 نومبر(اے پی پی): چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے الیکشن انتظامات اور عمل کا جائزہ لینے کیلئے گلگت حلقہ1اور گلگت حلقہ 2 کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دودہ کیا اور  ابھی تک پرامن پولنگ پر اطمینان کا اظہار  کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹرز کی طرف سے بہترین نظم و نسق پیش کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ا بھی تک کسی بھی امیدوار  یا ووٹر کیطرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع بھی نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کا اپنے حق  رائے دہی کے استعمال کے لئے آنا اور  جوش و خروش دکھانا دیدنی ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر  نے کہا ہے کہ میں اس وقت قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے باقاعدہ رابطے میں ہوں۔تمام ادارے،عوام اور میڈیا  نےملکر ان  انتخابات کو پرامن بنانا ہے کیونکہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں گلگت بلتستان پر ہیں۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد خرم آغا،سیکریٹری داخلہ ،کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد و دیگر بھی اس دوران ان کے ہمراہ تھے۔