لاہور، 16نومبر (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان کے ا لیکشن میں پی ٹی آئی نے سرخرو کیا ہے۔ گلگت بلتستان کے الیکشن میں فتح شفاف پاکستان کی جیت ہے، کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔
پیر کو یہاں اپنے ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گلگت بلتستان کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت او رپالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔ واضح ہو گیا کہ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔