گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے آئی جی فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل راحت نسیم احمد خان کی ملاقات 

101

پشاور،30نومبر(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (نارتھ) میجر جنرل راحت نسیم احمدخان نے پیرکے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ بھربشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے امن و امان کے قیام میں فرنٹیئر کور کے پیشہ ورانہ فرائض کی تعریف کی۔