ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے  پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنا، موجودہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ ہاکی کی بحالی ہو: قاسم خان سوری

96

لاہور 12 نومبر (اے پی پی): ڈپٹی سپیکر قومی  اسمبلی قاسم خان سوری نے سیکریٹری پی ایچ ایف سے ملاقات کی ۔ ڈپٹی سپیکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہاکی پاکستان کی پہچان ہے ، پاکستان کا فخر ہے، آصف باجوہ نے ہاکی کی بہتری کے لیے جو تجویز دی اس پر کام کریں گے، ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بنا، آج پی ایچ ایف کے عہدیداران سے مل کر خوشی ہوئی، یہ تمام عہدیدار بغیر کسی معاوضے کے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا جیسے کورونا وائرس ختم ہوگا ہاکی لیگ کا انعقاد کرایا جائے گا، ہاکی جس طرح سکول لیول پر کھیلا جاتا تھا اس کو بحال کیا جائے گا، موجودہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ ہاکی کی بحالی ہو، کوویڈ 19 سے بہت سے کھیل متاثر ہوئے ہیں،کوشش ہے کہ پی ایس ایل کی طرح ہاکی لیگ بھی کرائی جائے۔