بورے والا، 18 نومبر ( اےپی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی وہاڑی میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر وھاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے کی سیرت النبی کانفرنس میں معروف علماء اکرام مفتی محمد حیات، علامہ غلام قمبر عسکری، مولانا حبیب اللہ ضیاء، مفتی بلال احمد، یعقوب احمد فریدی نے سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ حضور ؐ کی ذات اقدس ہمارے لئے اسوہ کامل ہے ہم نے شان نبی اکرم ؐ بیان کر کے دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے آپ ؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں رسول پاک ؐ کی بڑھائی بیان کرنے سے تسکین قلب ملتاہے اور انسان کی زندگی سنور جاتی ہے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رسول پاک ؐ سے محبت کو فروغ دیں انہوں نے مزید کہا کہ گستا خانہ خاکے شرپسند اقدام ہے آزادی اظہار رائے سے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والے لائق مذمت ہیں۔