یوم اقبال: مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب،پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے

123

لاہور، 9نومبر (اے پی پی): ملک بھر میں یوم اقبال ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، اس سے پہلے یہ ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس تھی،فرائض سنبھالنے کے بعد نیوی کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

بعد ازاں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عامر مجید نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔