آج دنیا بھر سے سپورٹس سمیت مختلف شعبوں سے لوگ پاکستان آرہے ہیں: گورنر پنجاب

272

لاہور، دسمبر 19(اے پی پی): گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گورنر ہاؤس میں  پہلی مرتبہ باکسنگ پروفیشنل فائٹ کا افتتاح کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سمیت صوبائی وزراء سمیت مختلف شخصیات نے اس تقریب میں شر کت کی۔تمام مہمانوں نے ماسک سمیت کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملددرآمد کیا۔

مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے بھی باکسنگ فائٹ کی تقریب میں شر کت کی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ باکسنگ شائقین کو اچھی پروفیشنل فائٹس دیکھنے کو ملیں ہیں۔

اس موقع پر۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ آج دنیا بھر سے سپورٹس سمیت مختلف شعبوں سے لوگ پاکستان آرہے ہیں۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور دہشت گردی ختم ہوچکی ہے۔ انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں پاکستان میں باکسنگ کے مزید مقابلے ہوں گے۔

انٹرنیشنل باکسر عامر خان نے کہا کہ  آج کے اس ایونٹ سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔پنجاب سمیت پورے ملک سے باکسنگ کا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔عامر خان نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستانی باکسرملک کا نام روشن کر یں گے ۔