آل تحصیل شجاع آباد پریمیئر لیگ، دوسرا سیمی فائنل وارئیر کرکٹ کلب نے جیت لیا

260

شجاع آباد،20دسمبر(اے پی پی): آل تحصیل شجاع آباد پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ،دوسرا سیمی فائنل وارئیر کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت  لیا۔

 دوسرے سیمی فائنل میں شجاع پینتھر کرکٹ کلب کا  مقابلہ وارئیر کرکٹ کلب کے درمیان گورنمنٹ ہائی سکول کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

 پینتھر شجاع آباد  کرکٹ کلب نے پہلے کھلتے ہوئے 178 کا ہدف دیا جس کے آل کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں شجاع آباد پینتھر کرکٹ کلب کا ٹاپ سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں عاصم 50، وقار 49 اور فرحان نے 16، فیصل 11اسکور بنائے۔ وارئیر کرکٹ کلب کی جانب  سے بولنگ کراتے ہوئے مدثر 3 اور راجو 3، راؤ اخلاق 1 ،حسنین 2 نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 دوسری اننگز میں وارئیر کرکٹ کلب نے 178 رنز اسکور  سنسنی خیز مقابلے کے بعد مکمل کیا، وارئیر کرکٹ کلب کی جانب سے  راجو نے 51 رنز بنائے اور آصف بادام نے 22 رنز بنائے، حزیفہ نے 20 رنز بنائے اور شہزاد مگھن نے 19 بنائے۔

 شجاع آباد پینتھر کرکٹ کلپ کیجانب  سے مدثر نے 2، نومی نے 2 اور مبارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا  جبکہ گیلانی علی  نے ایک ایک وکٹ لی۔