مایہ ناز باکسر عامر خان کا کرتارپور راہداری، گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ

267

لاہور، 16دسمبر ( اےپی پی): مایہ ناز باکسر عامر خان نے کرتارپور راہداری، گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا۔کرتارپور راہداری کے دورے کے بعد باکسر عامر خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کرتارپور کا دورہ، گوردوارہ دربار صاحب پر حاضری خوشگوار تجربہ رہا۔  انہوں نے کہا کہ کرتارپور میں بہترین میزبانی پر شکر گزار ہوں۔گوردوارہ دربار صاحب بین المذاہب ہم آہنگی کا حقیقی استعارہ ہے۔پاکستان نے تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی دی۔

 باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان کے برعکس اقلیتوں کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر، بابری مسجد ہو یا سکھ کمیونٹی، بھارت ہر روز اقلیتوں کیخلاف اقدامات کر رہا ۔بھارتی حکومت سکھوں کیلئے گیٹ کھولےاور کرتارپور آنے دے۔