پی این ایس تبوک کا ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ ، ترک بحری جہاز کیساتھ مشترکہ مشق میں  حصہ لیا

359

اسلام آباد،6دسمبر  (اے پی پی):حال ہی میں پاک بحریہ میں شامل کیےگئے جہاز پی این ایس تبوک نے  ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ کیاجہاں پر ترک بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر اکساز نیول بیس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک بحریہ کے حکام نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کیلئےپاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ پی این ایس تبوک نے ترک بحریہ کے جہاز کے ساتھ مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ پی این ایس تبوک کا ترکی کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔