آل تحصیل شجاع آباد پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ، پہلے   کواٹر  فائنل میں   وارئیر کرکٹ کلب نے   جیت  لیا

79

شجاع آباد ،7 دسمبر (اے پی پی ): آل تحصیل شجاع آباد پریمیئر لیگ  کرکٹ ٹورنامنٹ   کے   پہلے   کواٹر  فائنل میں  ثمانیہ کرکٹ کلب  کا  مقابلہ  شجاع آباد وارئیر کرکٹ کلب کے درمیان گورنمنٹ ہائی سکول کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو   وارئیر کرکٹ کلب نے  با  آسانی  جیت  لیا۔

 عثمانیہ کرکٹ کلب نے پہلے کھلتے ہوئے 122  کا ہدف دیا جس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں عثمانیہ کرکٹ کلب کا ٹاپ سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد زاہد فوجی 43 ،سلطان شیخ 16 اسکور بنائے وارئیر کرکٹ کلب کی جانب کی جانب سے بولنگ کراتے ہوئے راؤ اخلاق نے 4 اور شہزاد عرف مگھن 3 اور احمد 2کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں وارئیر کرکٹ کلب نے صرف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 122 کا ٹارگٹ بڑی آسانی سے پورا کرلیا۔ وارئیر کی جانب سے عبدالجبار نے بغیر آوٹ ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی اور عبدالجبار کے ساتھ شہزاد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، 20 رنز  اور راجو نے 11 آصف بادام نے 7 رنز اور حزیفہ نے 4 بنائے۔ اسی طری انہوں نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا عثمانیہ کلپ کیجانب  سے ہادی عامر شعیب نے ایک ایک وکٹ کی اور اس طرح میچ کا اختتام ہوگیا۔