احمدپورشرقیہ،29 دسمبر(اے پی پی):قومی شاہراہ پر واہی جان محمد کے قریب دھند کے باعث ٹریلر اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔